پہلی بار ایسا فیچر دیا گیا ۔۔ آئی فون نے اپنے اسمارٹ فونز میں پہلی مرتبہ کونسا اہم فیچر پیش کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا کو سرپرائز کر دیا؟

ایپل نے اپنی نئی مصنوعات میں نئی جدتوں کے ساتھ آئی فون میں پہلی مرتبہ سگنل نہ ہونے پر ’سیٹلائٹ روڈ سائیڈ اسسٹنس‘ فیچر بھی پیش کردیا ہے۔

ایپل کمپنی نے پریس کانفرنس میں نئے آلات اور ڈیوائسس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی کا اعلان بھی کیا ہے جن میں پہلی مرتبہ ہنگامی حالت اور سگنل نہ ہونے پر ایک نئی سروس پیش کی ہے جسے ’روڈ سائیڈ اسسٹنس بذریعہ سیٹلائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کہیں پھنس جانے، چارج اور ایندھن ختم ہونے یا گاڑی کا ٹائر خراب ہونے جیسی صورتحال کو اس وقت دیکھا جاتا ہے جب اطراف میں فون کے سگنل بھی نہیں آرہے ہوں۔ایسی صورت میں فون سیٹلائٹ سے رابطہ کرتا ہے، اور روڈ کے اطراف مدد فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرتا ہے۔

اس سے پہلے آئی فون 14 اسمارٹ فون اور واچ میں سگنل نہ ہونے کی صورت میں ’ایمرجنسی ایس اوایس‘ اور ’فائنڈ مائی ویا سیٹلائٹ‘ کے فیچر پیش کئے گئے تھے ۔ آئی فون میں یہ نئی سہولت ابھی صرف امریکا کے لیے پیش کی گئی ہے ۔
ایپل نے اسمارٹ فون چارج کرنے کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی کیبل بھی پیش کی ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی میں عام استعمال ہونے والی دھات ٹیٹانیئم سے فون کی کیسنگ بنائی گئی ہے جو ایک نئی اختراع ہے۔

ایپل نے یہ بھی کہا ہے کہ بیٹریوں میں موجود کوبالٹ دھات کو 100 فیصد ری سائیکل کرکے استعمال کیا گیا ہے۔48 میگاپکسل کیمرے میں پہلی مرتبہ ایک بالکل نیا لینس بھی لگایا گیا ہے، جو زوم میں مدد کرتا ہے اور اعلیٰ درجے کی ویڈیو بھی بناتا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top